23 ستمبر، 2006، 12:34 AM

بيروت كے ايك ملين افراد سے سيد حسن نصر اللہ كا شعلہ ور خطاب

اسلامي مقاومت حزب اللہ كي كاميابي لبنان اور عالم اسلام كي كاميابي ہے // حزب اللہ كے پاس 20000ہزار سے زائد ميزائل موجود ہيں // لبنان ميں سياسي اختلاف آگ كے ساتھ بازي ہے // حزب اللہ كا اسلحہ شيعي نہيں لبناني ہے

اسلامي مقاومت حزب اللہ كي كاميابي لبنان اور عالم اسلام كي كاميابي ہے // حزب اللہ كے پاس 20000ہزار سے زائد ميزائل موجود ہيں // لبنان ميں سياسي اختلاف آگ كے ساتھ بازي ہے // حزب اللہ كا اسلحہ شيعي نہيں لبناني ہے

لبنان كي اسلامي مقاومت حزب اللہ كے سربراہ سيد حسن نصر اللہ نے جنوبي بيروت ميں ايك ملين سے زائد لبنانيوں كے تاريخي اور شاندار اجتما ع سے خطاب كرتے ہوئے تاكيد كي كہ لبنان پر اسرائيل كے وحشيانہ حملےسے اب حزب اللہ كہيں زيادہ طاقتور اور قدرتمند ہے حزب اللہ كے پاس اسوقت 20000 ہزار سے زيادہ ميزائل موجود ہيں حزب اللہ ، لبنان پر ہر حملے كا طاقت اور قدرت كے ساتھ جواب دےگا

مہر خبررساں ايجنسي كي رپورٹ كے مطابق لبنان كي اسلامي مقاومت حزب اللہ كے سربراہ سيد حسن نصر اللہ نے جنوبي بيروت ميں ايك  ملين سے زائد لبنانيوں كے تاريخي اور شاندار اجتما ع سے خطاب كرتے ہوئے تاكيد كي ہے لبنان پر اسرائيل كے وحشيانہ سے حزب اللہ اب كہيں زيادہ طاقتور اور قدرتمند ہے حزب اللہ كے پاس اسوقت 20000 ہزار سے زيادہ ميزائل موجود ہيں اور لبنان پر ہر حملے كا حزب اللہ طاقت اور قدرت كے ساتھ جواب دےگا انھوں نے كہا كہ آج ہم بہت بڑا الہي اورتاريخي جشن منا رہے ہيں يہ جشن لبنان اور عالم اسلام كي فتح اور نصرت كا جشن ہے انھوں نے كہا كہ اسرائيل كے كئي ہزار تجربہ كار فوجيوں كے ساتھ لبنان كے چند ہزار مؤمن جوانوں نے 33 دن كي لڑائي ميں ان كي طاقت اور قدرت كو سلب كرليا اور زميني لڑائي ميں حزب اللہ كے جوانوں نے اسرائيل پر ايسي كاري ضربيں لگائيں جو تاريخ كےصفحات پر سنہري لفظوں ميں لكھي جائيں گي انھوں نے كہا كہ لبنان كي فوج اور اسلامي مقاومت مل كر لبنان كي آبي سرحدوں كي حفاظت كرسكتے ہيں اور اسرائيل كو لبنان پر دوبارہ حملے كي اجازت نہيں ديني چاہيے انھوں نے كہا كہ اسرائيل كے جديد ترين ٹينك ميركاوا كوحزب اللہ كے مؤمن جوانوں نے بے مثال انداز ميں شكار كيا اسرائيل كو اپنے ان ٹينكوں پر بڑا ناز اور فخر تھا انھوں نے كہا كہ حزب اللہ نے 33 دن كي لڑائي ميں اسرائيلي فوج كي طاقت كے طلسم كو چكنا چور كركے ركھ ديا سيد حسن نصر اللہ نے عظيم اجتماع  ميں شركت كرنے پر لوگوں كا شكريہ ادا كيا اور جنگ كے دوران لبنان كے لوگوں كے جذبے كي تعريف كي اور ان پر زور ديا كہ وہ اسرائيل كے خلاف متحد رہيں سيد حسن نصرا للہ نے كہا كہ حزب اللہ نے دنيا كي ايك طاقتور ترين فوج كے خلاف جنگ لڑي اور اسے فتح حاصل ہوئي جو لبنان، فلسطين اور تمام عرب دنيا اور عالم اسلام كي فتح ہے انہوں نے عرب رہنماؤں پر تنقيد بھي كي اور كہا كہ جب اپنے تخت اور قومي مفادات كے درميان فيصلہ كرنے كا وقت آيا تو عرب رہنماؤں نے اپنے تخت كا انتخاب كيا لبنان پرپانچ ہفتے كي بمباري كے باوجود اسرائيل اپنے بيان كردہ مقاصد حاصل كرنے ميں ناكام رہا تھااسرائيل كا كہنا تھا كہ لبنان پر اس كے حملوں كے مقاصد حزب اللہ كو سرحدي علاقوں سے بے دخل كرنا، اس كي طرف سے راكٹ حملوں كا خاتمہ اور حزب اللہ كي قيد سے اپنے دو فوجيوں كو چھڑانا اور حزب اللہ كو غير مسلح كرنا تھا حزب اللہ كے سربراہ نے كہا كہ اگر عرب سربراہ ہمت اور غيرت كا ثبوت فراہم كريں  تو ہم فلسطين كي سرزمين كو اسرائيلوں سے عزت كے ساتھ آزاد كرواسكتے ہيں واضح رہے كہ اسرائيل اپني تمام تر بربريت كے باوجود حزب اللہ كا كچھ نہيں بگاڑ سكا بلكہ حزب اللہ نے تين ہزار كے لگ بھگ ميزائل حملوں ميں اسرائيل كے 116 فوجيوں كو موت كے گھاٹ اتارديا تھا دو فوجيوں كو چھوڑانے كے لئے اسرائيل نے اپنے 116 فوج مرواديئے جس پر اسرائيل كے اندر زبردست اختلاف پيدا ہوگيا اسرائيل اور امريكہ  جو ابتدائي دنوں ميں جنگ بندي كے خلاف تھے جب اسرائيل شكست سے دوچار ہونے لگا توخود جنگ بندي كي كوششوں ميں مصروف ہوگئے  

News ID 384013

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha